یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز

یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران یورپ کے 16 ممالک میں سے بیلجیئم دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران یورپ کے 16 ممالک میں سے بیلجیئم دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔  یورپین سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کے مطابق بیلجیئم جوکہ گذشتہ ہفتے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لحاظ سے 5 ویں نمبر پر تھا وہ اب 364 مریض فی ایک لاکھ آبادی کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ 

اس وقت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لحاظ سے یورپین دارالحکومت برسلز سب سے زیادہ متاثر شمار کیا جا رہا ہے جہاں 9000 ٹیسٹ روزانہ کے نتائج کی بنیاد پر ہر 5 ویں شخص میں کورونا کی علامات مل رہی ہیں، اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ برسلز شہر کی مجموعی آبادی کا 20 فیصد کورونا پازیٹیو ہے۔

یورپ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لحاظ سے یورپین سینئر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول نے جو فہرست جاری کی ہے اس کے مطابق ترتیب کے لحاظ سے 1 سے16 تک ممالک میں چیک ریپبلک، بیلجیئم، نیدرلینڈز، سپین، فرانس، برطانیہ، آئس لینڈ، سلواکیہ، لکسمبرگ، رومانیہ، مالٹا، سلوینیہ، آئر لینڈ، آسٹریا، ہنگری اور پرتگال شامل ہیں ۔ 

News Code 1903400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =