مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد دو روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے  مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد دو روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق سری نگر کے علاقے رام باغ میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی اورسرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا اس طرح دو روز میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

News Code 1903395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =