ملک کے اعلی اقدار کے تحفظ کے لئے امن و سلامتی بہت ہی اہم ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے اعلی اقدار کے تحفظ کے لئے امن و سلامتی کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: امن و سلامتی کے بغیر ملکی اقدار میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوجی یونیورسٹیوں اور کالجوں سے فارغ التحصیل ہونے والے فوجی جوانوں سے تصویری خطاب میں  ملک کے اعلی اقدار کے تحفظ کے لئے امن و سلامتی کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: امن و سلامتی کے بغیر ملکی اقدار میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی فوجی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کو فوجی جوانوں کے لئے بہت بڑی سعادت قراردیتے ہوئے فرمایا: ہمارے جوان مسلح افواج میں خدمات انجام دیتے ہیں تاکہ ملک کی سکیورٹی اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کی مسلح افواج کا ملک کی ترقی اور پیشرفت میں اہم کردار ہے ایران کی مسلح افواج آج بھی مختلف میدانوں میں سرگرم عمل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ملکی دفاع قوم کے اقتدار کا اہم رکن ہے اگر ہماری دفاعی طاقت اور قدرت میں خلل پیدا ہوجائے تو دشمن ہم پر بالکل بھی رحم نہیں کرےگا لہذا دفاعی طاقت میں روزبروز اضافہ قوم کی حیات اور ملک کی بقا کے لئے بہت ہی اہم ہے۔

News Code 1903392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =