پاکستانی سپریم کورٹ کا وزیراعظم عمران خان کو نوٹس

پاکستانی سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وسائل کے غلط استعمال پر انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم پورے ملک کا وزیراعظم ہے کسی ایک پارٹی کا نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وسائل کے غلط استعمال پر انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم پورے ملک کا وزیراعظم ہے کسی ایک پارٹی کا نہیں۔

پاکستانی سپریم کورٹ نے جائیداد سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار رفاقت شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ وکلاء کے مخصوص گروپ کی تقریب میں احمد اویس شریک ہوئے، وزیراعظم نے تقریب میں شرکت کرکے وکلاء گروپ کو سپورٹ کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش نہیں ہوئے بلکہ کنونشن سینٹر میں ہونے والے سیاسی اجتماع میں بیٹھے رہے، ایڈووکیٹ جنرل کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پورے صوبے کا ہوتا ہے، ‏وزیراعظم پاکستان پورے ملک کا وزیراعظم ہے یا کسی ایک پارٹی کا؟۔

پاکستانی سپریم کورٹ نے کنونشن سینٹر میں وکلاء کی ایک تقریب میں شرکت کرنے اور وسائل کے غلط استعمال پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل، صدر سپریم کورٹ بار، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انچارج کنونشن سنٹر اور متعلقہ وزارتوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے معاملے پر بنچ تشکیل دینے کیلئے عدالتی حکم نامہ چیف جسٹس پاکستان کو بھی ارسال کردیا۔

جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ وزیراعظم پورے ملک کا ہے کسی ایک گروپ کا نہیں، وزیراعظم ریاست کے وسائل کا غلط استعمال کیوں کررہے ہیں، یہ معاملہ آئین کی تشریح اور بنیادی حقوق کا ہے، بظاہر کنونشن سنٹر میں وزیراعظم نے ذاتی حیثیت میں شرکت کی، وزیراعظم کی کسی خاص گروپ کے ساتھ لائن نہیں ہوسکتی، لیکن انہوں نے وکلاء کی تقریب میں شرکت کرکے کسی ایک گروپ کی حمایت کی، انچارج کنونشن سینٹر بتائیں کہ کیا اس تقریب کے اخراجات ادا کیے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے 9 اکتوبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں انصاف لائرز فورم کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

News Code 1903389

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =