ویتنام میں شدید سیلاب سے 17 افراد ہلاک

ویتنام میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 17 افراد ہلاک جبکہ 13 لاپتا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویتنام میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 17 افراد ہلاک جبکہ 13 لاپتا ہوگئے ہیں۔

ویتنام کے وسطی علاقوں میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے 33ہزار سے زائد مکانات پانی میں ڈوب گئے اور 31ہزار افراد بے گھر ہوئے۔ سیلاب کے باعث پانی میں پھنسے لوگوں تک خوراک کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہوگیا، سمندر کی بپھری لہروں میں پھنسے ماہی گیروں کو کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کیا۔ اگلے چند روز میں مزید بارشوں اور سمندری طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

News Code 1903388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =