فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 27 ہزار نئے کیسز سامنے آگئے

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 27 ہزار کے قریب کیسز سامنے آنے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 27 ہزار کے قریب کیسز سامنے آنے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز فرانسیسی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے آغاز کے بعد پہلی بار فرانس میں ایک دن میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی۔

فرانسیسی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 896 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 7 لاکھ 18 ہزار 873 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار 637 ہو گئی۔

فرانس بھر میں 5 لاکھ 85 ہزار 408 کورونا وائرس کے مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروںپر زیرِ علاج ہیں جن میں سے 1 ہزار 448 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 828 افراد اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1903382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =