مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے عسکری ونگ نے ایک ویڈیو پیغام میں اسرائیلی حکومت کو متنبہ اور مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا صبر طولانی نہیں ہوگا۔
یہ پیغام فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری زیاد النخالہ کے خطاب سے آغاز ہوا ہے۔ زیاد النخالہ نے اپنے تصویری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ہر فلسطینی قیدی خاص طور ماہر الاخرس کی جان کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔
اس ویڈیو میں القدس بریگیڈ نے بدر 3 نامی میزائلوں کو بھی دکھایا ہے الاخرس فلسطینی قیدی ہیں جس نے گذشتہ 70 دنوں سے اسرائيلی جیل میں بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔
آپ کا تبصرہ