تھائی لینڈ میں مسافر بس اور ٹرین کے درمیان تصادم سے 17 مسافر ہلاک

تھائی لینڈ میں مسافر بس ایک ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 17مسافر ہلاک اور 29 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں مسافر بس ایک ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 17مسافر ہلاک اور 29 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بس میں سوار افراد تھائی لینڈ کے چاچوئنگ ساؤ صوبے میں واقع بدھ مندر جا رہے تھے کہ بس کی ٹرین سے ٹکر ہو گئی اور بس الٹ گئی۔ صوبائی گورنر نے واقعے میں 17 افراد کی ہلاکت اور 29 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News Code 1903377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =