86 ممالک کے سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری

سوئٹزر لینڈ کی فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریشن (ایف ٹی اے) نے کہا ہے کہ اس نے معلومات کے عالمی خودکار نظام کے تحت بھارت سمیت 86 ملکوں کو 31 لاکھ اکاؤنٹس کے بارے میں تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ کی فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریشن (ایف ٹی اے) نے کہا ہے کہ اس نے معلومات کے عالمی خودکار نظام کے تحت بھارت سمیت 86 ملکوں کو 31 لاکھ اکاؤنٹس کے بارے میں تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

فیڈرل ٹیکسایڈمنسٹریش ایف ٹی اے کی طرف سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال جن 86 ملکوں کو تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں ان میں سے 11 ملک ایسے بھی ہیں جن کو اسی سال اس فہرست میں شامل کیا گیا۔

ایف ٹی اے نے آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن کے تحت جن ملکوں کو اس فہرست میں پہلی مرتبہ شامل کیا ہے ان میں بحرین، اسرائیل، متحدہ عرب امارات، کویت، بہامس، مارشل آئی لینڈ اور پاناما شامل ہیں۔

ایف ٹی اے کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ 66 ملکوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ دو طرفہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 ملک ایسے بھی ہیں جن سے سوئٹزرلینڈ کو تو بیرونی ممالک میں اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات موصول ہوئیں لیکن ان ملکوں کو اس لیے کچھ نہیں بتایا گیا کیونکہ ان میں سے نو ملک ایسے ہیں جو ڈیٹا سکیورٹی یا معلومات کو محفوظ رکھنے کے بین الاقوامی معیار پر پورے نہیں اترتے اور 11 ملک ایسے ہیں جنھوں نے یہ تفصیلات وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

News Code 1903375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =