پاکستان میں وہاڑی میں کوسٹر اور ٹرالی میں تصادم سے 7 افراد ہلاک

پاکستان میں ملتان روڈ پر اے سی کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ملتان روڈ پر اے سی کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو 1122کے میڈیا کوآرڈی نیٹر عظیم جٹ کے مطابق اے سی کوسٹر وہاڑی سے ملتان جا رہی تھی کہ اچانک مٹی سے لدی ٹرالی سڑک پر آگئی، خاتون سمیت چار افرادموقع پر جبکہ 3 افراد اسپتال میں چل بسے جن کی شناخت نہ ہو سکی۔

دوسری جانب مریدکے میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، باپ دو بچوں سمیت موقع پر ہلاک، بیوی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا،المناک حادثہ کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

News Code 1903373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =