امریکہ میں سمندری طوفان ڈیلٹا لوزیانا کےساحل سے ٹکراگيا

امریکہ میں سمندری طوفان ڈیلٹا لوزیانا کےساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سمندری طوفان ڈیلٹا لوزیانا کےساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑگیا ہے۔  امریکی نیشنل ہوریکین سینٹر کے مطابق طوفان  ڈیلٹا لوزیانا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد کیٹیگری ون میں تبدیل ہوگیا ہے۔

لوزیانا کےشہر لیک چارلس میں طوفان کے  زیر اثر ڈیڑھ سو کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں اور  تیزبارش ہوئی جبکہ سمندر میں 11 فٹ تک اونچی لہریں پیدا ہوئیں۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے طوفان کی وجہ سے بیومونٹ،ٹیکساس،لیک چارلس کی پورٹس بند کردی تھیں۔

News Code 1903370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =