بیروت میں فیول ٹینک میں زوردار دھماکے سے 4 افراد ہلاک

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رہائشی عمارت کے اندر ایک فیول ٹینک میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رہائشی عمارت کے اندر ایک فیول ٹینک میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے میں کئی فلیٹس میں نصب جنریٹرز کی سپلائی کے لیے بنائے گئے فیول ٹینک میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے کے بعد فیول ٹینک میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور بھگدڑ مچ گئی، آگ کے بلند شعلوں کے باعث کئی خاندان گھر میں محصور ہوگئے جنہیں ریسکیو ادارے کے رضاکاروں نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ دھماکے اور آتشزدگی سے 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس اگست میں بیروت کی بندرگاہ پر کیمیکل کے ذخیرے میں خوفناک دھماکے سے 250 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ کئی درجن عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھیں۔

News Code 1903369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha