فلپائن کی جیل میں قیدیوں کےدرمیان جھڑپوں میں 9 قیدی ہلاک

فلپائن کی جیل میں قیدیوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے دوران 9 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کی جیل میں قیدیوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے دوران 9 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق فلپائن کی سب سے بڑی نیو بلیبڈ جیل کے کمپلیکس میں دو حریف گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور قیدیوں نے ایک دوسرے پر چاقو سےحملے کئے۔

ان خونریز حملوں کے نتیجے میں 9 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چھ ہزار قیدیوں کی گنجائش والے کمپلیکس میں 28 ہزار سے زائد قیدی رکھے گئے ہیں۔

News Code 1903368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =