نیب کی نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش

پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش کردی۔

اس حوالے سے نیب نے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھا ہے، اور وزارت داخلہ نے نیب راولپنڈی کی جانب سے لکھا گیا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ نیب کے خط میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ عدالت سے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، اور ان کے اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے، لہذا نواز شریف کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے اور ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے، جب کہ وزارت داخلہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔

News Code 1903352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =