میکسیکو میں کوکین سے بھرا جہاز گر کر تباہ

میکسیکو میں کوکین سے بھرا جہاز انسداد منشیات کے تعاقب کرتے ہیلی کاپٹر سے بچنے کی کوشش میں طویل پرواز کے بعد فیول ختم ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں کوکین سے بھرا جہاز انسداد منشیات کے تعاقب کرتے ہیلی کاپٹر سے بچنے کی کوشش میں طویل پرواز کے بعد فیول ختم ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

میکسیکو میں منشیات فروش گروہ ایک طیارے میں آدھا ٹن کوکین لے جانے کی کوشش کر رہے تھے، انسداد منشیات فورس کے ہیلی کاپٹر نے طیارے کا تعاقب کیا جس کے دوران طیارہ کا فیول ختم ہوگیا اور طیارہ زمین بوس ہوگیا۔

بوٹیجا کے علاقے سے طیارے کا ملبہ مل گیا، طیارے میں موجود دونوں افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ منشیات فروش گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ میکسیکو میں منشیات فروشوں کے منظم گروہ موجود ہیں۔

News Code 1903351

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =