جنوبی کوریا میں کثیر المنزلہ عمارت آگ کی لپیٹ میں

جنوبی کوریا میں کثیر المنزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں کثیر المنزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جنوبی کوریا کے جنوبی مشرقی شہر بوسان کے ضلع ڈول ڈونگ کی 33 منزلہ عمارت میں آگ رات 11 بجکر 7 منٹ پر 12ویں منزل پر قائم اپارٹمنٹ میں لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے بعد فائر فائٹرز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور رہائش پذیر افراد کو عمارت سے باہر نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کو آغاز کردیا گیا۔ ہوا کے تیز دباؤ کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا رہا ہے جبکہ ہواؤں کے باعث آگ نے قریبی شاپنگ سینٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ سے متاثرہ 15 افراد کو اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

News Code 1903340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =