نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی جماعت مقبولیت میں اپوزیشن سے زیادہ

نیوزی لینڈ میں انتخابات سے ایک ہفتے پہلے کیے گئے سروے کے مطابق عوامی رائے میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جماعت مقبولیت میں اپوزیشن جماعت سے 15 فیصد آگے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں انتخابات سے ایک ہفتے پہلے کیے گئے سروے کے مطابق عوامی رائے میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جماعت مقبولیت میں اپوزیشن جماعت سے 15 فیصد آگے ہیں۔

ایک سروے میں نیوزی لینڈ کے 47 فیصد عوام نے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی جماعت لیبر پارٹی کی حمایت کی جبکہ اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی کو 32 فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی۔ ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن اب بھی تنہا حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستوں سے ایک نشست پیچھے رہ سکتی ہیں اور انہیں مخلوط حکومت بنانے کے لیے ساتھی جماعت گرین پارٹی کی ضرورت پڑے گی، نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 17 اکتوبر کو ہوں گے۔

News Code 1903339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =