پاکستانی وزیر خارجہ کا متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے فون پر رابطہ

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیرِ خارجہ عبداللّٰہ بن زاید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیرِ خارجہ عبداللّٰہ بن زاید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے اماراتی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی متحدہ عرب امارات کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، کورونا وائرس کی وباء سمیت ہر مشکل گھڑی میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام اور کورونا وائرس کی وباء کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

News Code 1903329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =