سمندری طوفان ڈیلٹا میکسیکو کے سواحل سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان ڈیلٹا براعظم شمالی اور جنوبی امریکہ کے وسط میں واقع ملک میکسیکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، کیٹگری چار کے طاقتور سمندری طوفان ڈیلٹا کی شدت کم ہو کر کیٹگری دو میں بدل گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ سمندری طوفان ڈیلٹا براعظم شمالی اور جنوبی امریکہ کے وسط میں واقع ملک میکسیکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، کیٹگری چار کے طاقتور سمندری طوفان ڈیلٹا کی شدت کم ہو کر کیٹگری دو میں بدل گئی ہے۔

175 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے طوفان سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، جن کے نیچے دب کر متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ طوفانی ہواؤں سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے ہزاروں سیاحوں کو گذشتہ روز ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، طوفان کے باعث تیل کمپنیوں نے ساحلی علاقوں کے پروڈکشن پلیٹ فارمز بند کر دیئے ہیں۔

News Code 1903327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha