مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہسپانوی وزیراعظم نے آئندہ تین سالوں میں آٹھ لاکھ سے زائد ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سالوں میں ای یو فنڈز کے ذریعے ملک میں 8 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ یورپین یونین سے2021 سے 2026 کے دوران 140 بلین یوروز سے زائد امدادی فنڈ ملے گا جسے کورونا وائرس کے سبب خراب معیشت کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ