بھارت میں پریس اور ادارے آزاد ہوں تو بی جے پی کی حکومت ختم ہوگی، راہول گاندھی

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اگر بھارت میں پریس اور ادارے آزاد ہوں تو بی جے پی کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اگر بھارت میں پریس اور ادارے آزاد ہوں تو بی جے پی کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

اپوزیشن جماعت کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوامی آواز کو تحفظ دینے والے انتظامی ڈھانچے پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتظام آپ کی گرفت میں ہو تو اپوزیشن پر بے بس ہونے کا الزام جائز نہیں ہے۔

راہول گاندھی نے ایک مرتبہ پھر فرانس سے رافیل طیاروں کی مودی کی ڈیل کو اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے پریس اور ادارے آزاد ملیں تو رافیل ڈیل کے واضح ثبوت دے سکتا ہوں۔

News Code 1903311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =