مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم محی الدین یاسین نے کورونا سے متاثرہ وزیر سے رابطے کے بعد 14 روز کیلئے اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کر لیاہے۔
ملائشیا کے وزیرِ مذہبی امور کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملائشیا کے وزیرِ اعظم نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملائشین وزیرِ مذہبی امور نے وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے وزیرِ اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ اجلاس میں شریک تمام ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 14 روز تک قرنطینہ میں رہیں۔
آپ کا تبصرہ