اینٹی وائرس کے موجد جان میکافی اسپین میں گرفتار

کمپیوٹر سسٹم میں اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی کو اسپین میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کمپیوٹر سسٹم میں اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی کو اسپین میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق جان میکافی کو امریکہ میں ٹیکس چوری کے الزام میں اسپین میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جان میکافی پر 2014ء سے 2018ء تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا الزام ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف کا مزید کہنا ہے کہ جان میکافی پر اثاثے چھپانے کا بھی الزام ہے، انہوں نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کی۔ ادھر امریکی میڈیا کا یہ کہنا ہے کہ الزام ثابت ہونے پر جان میکافی کو 5 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

News Code 1903300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =