مالدیپ کے سابق نائب صدر کو کرپشن پر20 سال قید کی سزا

مالدیپ کے سابق نائب صدر کو کرپشن کے الزام میں 20 سال قید اور ایک لاکھ 29 ہزار ڈالر کی سزا سنا دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالدیپ کے سابق نائب صدر کو کرپشن کے الزام میں 20 سال قید اور ایک لاکھ 29 ہزار ڈالر کی سزا سنا دی گئی۔

مالدیپ کی فوجداری عدالت نے مالدیپ کے سابق نائب صدر احمد ادیب پر خرد برد، منی لانڈرنگ اور حکومتی اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات میں 20  سال قید کی سزا سنا دی۔ احمد ادیب پر ہوٹلوں کے لیے جزائر لیز پر دینے سے متعلق الزامات تھے۔

مالدیب کی موجودہ حکومت  کے قائم کردہ ایسٹ ریکوری کمیشن کے مطابق مالدیپ کے متعدد جزائر کو بازار سے کم قیمت پر فروخت کرنے کی وجہ سے ملک کو مجموعی طور پر تقریباً 26 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

احمد ادیب نے ستمبر میں پلی بارگین کے تحت عدالت میں اپنے بیان میں کرپشن کا اعتراف کیا تھا اور مالی نقصان کے ازالے میں مدد کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔

News Code 1903297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =