ظریف کی کویت کے نئے امیر اور وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کویت کے امیر کے انتقال کے بعد کویت کی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کے لئے کویت کا دورہ کیا اور نئے امیر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کویت کے امیر کے انتقال کے بعد کویت کی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کے لئے کویت کا دورہ کیا اور نئے امیر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے صدر حسن روحانی کی جانب سے کویت کے فقید امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات کے موقع پر کویت کے حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کے لئے کویت کا سفر کیا۔

اس سفر میں انہوں نے کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور وزیر خارجہ حمد ناصر المحمد الصباح سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ظریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کویت کے نئے امیر کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے کویت کی بھر پور حمایت پر تاکید کی۔

News Code 1903276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =