کیریلہ میں بھارتی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ

بھارتی ریاست کیریلہ میں بھارتی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کیریلہ میں بھارتی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی بحریہ کا طیارہ آئی این ایس بحری جہاز سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں گر کر تباہ ہو گیا۔ میڈیا کے مطابق طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں بھارتی بحریہ کے دو افسران ہلاک ہوئے۔ بھارتی بحری حکام نے واقعے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ کے طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گوا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

News Code 1903273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =