موساد کے سربراہ کا بحرین کا دورہ

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف نے بحرین کا دورہ کیا اور منامہ میں بحرین کے اعلیٰ سکیورٹی عہدے داروں سے بات چیت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف نے بحرین کا دورہ کیا اور منامہ میں بحرین کے اعلیٰ سکیورٹی عہدے داروں سے بات چیت کی ہے۔

موساد چیف کوہن نے بحرین کی نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ عادل بن خلیفہ الفاضل اور اسٹریٹیجک سکیورٹی سروس کے سربراہ احمد بن عبدالعزیز آل خلیفہ سے ملاقات کی۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کی اہمیت پر زوردیا ہے۔

واضح رہے کہ عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی وتجارتی تعلقات کے حوالے سے امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے بعد فلسطین نے امارات اور بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔

News Code 1903269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =