ايتھوپيا میں بارش اورسيلاب سے تباہی

ايتھوپيا ميں شديد بارش اورسيلاب نے تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے 30 لاکھ افراد متاثرجبکہ 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہيں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ايتھوپيا ميں شديد بارش اورسيلاب نے تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے 30 لاکھ افراد متاثرجبکہ 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہيں۔

افریقی ملک ایتھوپیا کے کئی شہروں میں بارشوں نے تباہی برپا کردیا ہے،مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سيلاب سےاسپتال بھی متاثر ہوئے ہیں اورادويات کی بدترین قلت پيدا ہوگئی ہے۔ بارشوں کے باعث گندگی،کرونا وائرس اور گندے پانی سے پیدا ہونے والےامراض میں مبتلاہونےکے خطرات میں اضافہ ہوگيا ہے۔ حکام کا کہنا ہےکہ بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے40 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

News Code 1903255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =