نواز شریف بھارت کا بیانیہ بول رہے ہیں، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے اور اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے اور اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں۔

پاکستانی وزیر اعظم نے پارٹی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا جائے گا، اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں ڈیل، ڈھیل نہیں مل رہی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں، فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے، اپوزیشن کو فوج سے اس لئے مسئلہ ہےکہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ فوج کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، پوری قوم متحد ہوکر بھارتی سازش ناکام بنائے گی اور حکومت اپنے اداروں کا دفاع کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت نواز شریف کو وطن واپس لانے کے فیصلے پر برقرار ہے، وفاقی وزراء نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق تجاویز پاکستانی وزیر اعظم کو پیش کیں۔

News Code 1903253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha