روس کی فوجی طاقت پہلے سے بھی زیادہ مضبوط

روس نے سرد جنگ کے بعد اب دوبارہ اپنی فوجی طاقت کو بڑھاتے ہوئے اسے پہلے سے بھی زیادہ مضبوط بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ روس نے سرد جنگ کے بعد اب دوبارہ اپنی فوجی طاقت کو بڑھاتے ہوئے اسے پہلے سے بھی زیادہ مضبوط بنادیا ہے۔

برطانوی تھنک ٹینکس کی رپورٹ کے مطابق ماسکو کے ایٹمی ہتھیار اور ایئرفورس پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماسکو نے دہائیوں سے جاری کوششوں سے اپنی افواج کو جدید طیاروں سے لیس کردیا ہے اور روسی آرمی اب عام بھرتیوں کے بجائے باصلاحیت اور ماہر فوجیوں پر مشتمل ہے۔

اسی طرح نئے فوجی معاہدوں کے بعد روسی نیوی کو بھی اٹیک ایئرکرافٹس کے ساتھ ساتھ تباہی پھیلانے والے کروز میزائل سے بھی لیس کردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ روس کے پاس اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور اس نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران انھیں مزید اپ گریڈ کیا ہے۔ اس وقت ماسکو قیامت صغریٰ برپا (بڑے پیمانے پر تباہی) کرنے والے ہتھیاروں کو ہائپر سونک میزائل اور ایٹمی ٹارپیڈو سے لیس کرنے کے در پہ ہے۔

برطانیہ کے انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹیڈیز نے کہا ہے کہ سویت یونین کے خاتمے کے بعد اب روس کی طاقت پہلے سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ نے روس اور مغرب کے درمیان تعلقات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خبردار کیا کہ تجدید شدہ یہ فوج وہ ہتھیار ہے جس سے اپنے حریف کو خبردار کرنے یا پھر استعمال کرنے کی خواہش کا ماسکو اظہار کرچکا ہے۔

News Code 1903250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha