افغان حکومت کا طالبان کے ساتھ مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچنے کا اعلان

افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ ایک مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ ایک مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

عبد اللہ عبد اللہ نے اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان دوحہ مذاکرات میں کسی مثبت پیش میں رکاوٹ بننے والے ایشو پر ایک مصالحتی سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے، اسلام آباد نے ہمارے امن مذاکرات کی حمایت کا پیغام بھیجا ہے جو ہمارے مفاد میں ہے۔ میں نے پاکستانی قیادت سے کہا ہے کہ وہ طالبان پر اپنا تمام اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ امن عمل کو مدد مل سکے۔

News Code 1903248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =