مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نبنزیا نے امریکہ کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد نہیں کی گئیں۔
واسیلی نبنزیا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز واضح ہے اور پابندیاں عائد نہیں کی گئیں۔ روسی نمائندہ کا کہنا تھا کہ ہم بغیر پابندیوں کے دور میں زندگی کررہے ہیں اور امریکی خود اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام ہوچکی ہیں۔
آپ کا تبصرہ