پاکستان میں نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر پابندی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

پیمرا کی جانب سے ایک وکیل کی جانب سے دی گئی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نواز شریف کی تقاریر نشرکرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پیمرا نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ایک اشتہاری ملزم کو ٹی وی چینلز پر کوریج دینا پیمرا ایکٹ 2007 کی خلاف ورزی ہے۔ یہ سپریم کورٹ کے 2018 میں سو موٹو کیس میں سنائے گئے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

پیمرا نے ٹی وی چینلز پر واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی چینل آئندہ اشتہاری ملزم (نواز شریف) کی تقریر نشر کرے گا تو اس کے خلاف پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 29 اور 30 کے تحت کارروائی کی جائے گی جس کا نتیجہ لائسنس کی معطلی کی صورت سامنے آسکتا ہے۔

News Code 1903241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =