پاکستان کا بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر مالی جرائم میں ملوث ہیں کا الزام

پاکستان نے کہا ہے بھارت اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے کہا ہے بھارت اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں۔

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں ریاستی دہشت گردی کا پشتیبان ہے، بھارت میں نہ تو آج جمہوریت ہے نہ ہی اس کی عدالتیں آزاد ہیں، بابری مسجد کیس کے تمام ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں، بھارت دنیا بھر میں ریاستی دہشت گردی کا پشتی بان ہے، گذشتہ روز ایک بھارتی عدالت کے زریعہ دیے جانے والے جانبدارانہ و شرمناک فیصلے نے بھارت کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کر دیا، یہ فیصلہ ہندوتوا نظریہ کے تحت دیا گیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے اور لاک ڈاؤن کو 428 روز ہو چکے ہیں، صورتحال انتہائی ابتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمینیا کو بطور ملک تسلیم نہیں کرتا نہ ہی آرمینیا کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات ہیں آرمینیا اور آذربائیجان تنازع میں برادر ملک آذربائیجان کی حمایت کرتے ہیں۔

News Code 1903240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha