بھارتی پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق راہول گاندھی اپنی بہن پریانکا گاندھی کے ہمراہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سے ملنےہاتھرس جا رہے تھے کہ یمنا ایکسپریس وے پر یو پی پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔

راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل یوپی پولیس نے مجھے دھکے دیئے اور لاٹھی چارج کیا، انہوں نے اس موقع پر پولیس کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے پوچھا کہ کس قانون کے تحت انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے۔ پولیس کے ساتھ نوک جھونک کے بعد راہول گاندھی غصہ ہو گئے اور انہوں نے میڈیا کے سامنے پولیس پر کئی سوال داغ دئیے۔

واضح رہے کہ ہاتھرس میں اجتماعی زیادتی کی شکار متاثرہ لڑکی کی 2 روز قبل دہلی کے اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئی تھی جس کے بعد کانگریس نے اس ضمن میں سخت احتجاج کرتے ہوئے بدھ کو ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

News Code 1903238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =