مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین عبداﷲ عبداﷲ سے ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میں پاکستان اور افغانستانکے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عبد اللہ عبداللہ سے ان کی ملاقات خوش گوار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نہایت دلچسپ گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ ماضی سیکھنے کے لیے تو ایک انمول استاد ہے مگر اس میں زندہ رہنا ممکن نہیں ہے، ہمیں بہرحال مستقبل پر نگاہ رکھنا ہو گی۔
واضح رہے کہ عمران خان اور عبداللہ عبداللہ نے منگل کو ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ