امریکی طیارہ فضا میں دوسرے طیارے سے ٹکراکر تباہ

امریکی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ F-35B منگل کو فضا میں ری فیولنگ کرنے والے دوسرے طیارے سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ F-35B منگل کو فضا میں ری فیولنگ کرنے والے دوسرے طیارے سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کا یہ واقعہ کیلی فورنیا کی ایمپیریل کاؤنٹی میں پیش آیا۔ تاہم اس دوران لڑاکا طیارے ایف 35 بی کا پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ امریکی تھرڈ میرین ایئرکرافٹ ونگ کے مطابق ری فیولنگ کرنے والے طیارے نے تصادم کے بعد باحفاظت کریش لینڈنگ کرلی۔

News Code 1903228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =