اسرائیل عالمی امن اور سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی مضحکہ خیز کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن اور سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی مضحکہ خیز کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن اور سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کے لیے عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خطیب زادہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم فلسطینی بچوں کے قاتل ہیں اور وہ جھوٹ بولنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس سینکڑوں ایٹمی ہتھیار موجود ہیں جو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

News Code 1903225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =