کویت کے نئے امیر نے حلف اٹھالیا

شیخ نواف الاحمد الصباح نے 91 سالہ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے نئے امیر کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں حلف اٹھالیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نقل کیا ہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح نے 91 سالہ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے نئے امیر کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں حلف اٹھالیا۔ کویت کی کایبنہ نے ولی عہد شیخ نواف الاحمد الصباح کو فوری طور پر نیا امیر نامزد کردیا تھا کیونکہ ان کا نام پہلے ہی تجویز کیا جاچکا تھا۔ کویت نئے امیر 83 سالہ نواف الاحمد الصباح نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے دفتر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کی خوش حالی، استحکام اور سلامتی کے لیے کام کریں گے جس پر اراکین پارلیمنٹ نے ان سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ 91 سالہ شیخ صباح الاحمد الصباح گزشتہ روز امریکہ میں انتقال کرگئے تھے جہاں وہ علاج کے لیے رواں برس جولائی میں گئے تھے۔

News Code 1903220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =