امارات کا سلامتی  کونسل میں رکنیت کے لیے امیدوار بننے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے دو برس کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی نشست کے لیے امیدوار بننے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے دو برس کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی  کونسل کے غیر مستقل رکن کی نشست کے لیے امیدوار بننے کا اعلان کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  عرب امارات 2022-2023 کے لیے سلامتی کونسل کا رکن بننا چاہتا ہے۔

امارتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے یہ اعلان گزشتہ روز نیویارک میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں کیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی  کونسل کے اس کے پانچ مستقل ممبران ہیں جن کے پاس ویٹو کا اختیار ہے، ان میں امریکہ، چین، روس، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں۔

عرب امارات اس  سے قبل 1986 اور 19087 میں بھی سلامتی کونسل کا رکن رہ چکا ہے۔ رکنیت کے لیے ووٹنگ کا آغاز جون 2021 میں ہوگا اور امیدواروں کو جیت کے لیے جنرل اسمبلی کے دو تہائی سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے یمن پر جنگ مسلط کرکے ہزاروں بے گناہ انسانوں کو شہید کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔

News Code 1903219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =