بھارتی عدلیہ کا فیصلہ تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے، اویسی

CBI کورٹ کا فیصلہ بابری مسجد کے بارے میں بھارتی عدلیہ کی تاریخ کے لیے سیاہ دن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی جنگ سے نقل کیا ہے کہ آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کورٹ کا فیصلہ بابری مسجد کے بارے میں بھارتی عدلیہ کی تاریخ کے لیے سیاہ دن ہے۔ ایک بیان کے ذریعے بابری مسجد شہادت کیس کے فیصلے پر آل انڈیا مسلم اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج افسوس ناک دن ہے، عدالت کہتی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی تھی۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا بابری مسجد پراپرٹی کیس میں اسے منصوبہ بندی سے تباہ کرنے کا کہہ چکی ہے۔

News Code 1903218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =