کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح 91 برس کی عم

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔  اطلاعات کے مطابق کویت کے شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح طبیعت کی خرابی کے باعث 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو گزشتہ سال سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا اور وہ پچھلے سال اکتوبر میں بھی کویت کے اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم طبیعت میں بہتری آنے کے بعد انہوں نے ایک بار پھر سے حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں لیکن رواں سال پھر سے ان کی طبیعت ناساز ہوئی، وہ جولائی میں علاج کی غرض سے امریکہ بھی گئے تھے جہاں ان کی سرجری ہوئی تھی۔

News Code 1903214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =