مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں خواتین و بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق صوبہ دایکندی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک ہی گاڑی موجود 7 خواتین، 5 بچے اور 2 مرد ہلاک جبکہ 3 بچے بھی زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد مزار جارہے تھے جب ان کی مِنی بس بم سے ٹکرائی۔
دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا، تاہم سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے اکثر طالبان کی طرف سے کیے جاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ