پاکستانی حکومت کا نواز شریف کو واپس لانے کے لیے برطانیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

پاکستان کے وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے زیرو آور میں نواز شریف کو وطن واپس لانے پر بات چیت ہوئی اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے برطانوی حکومت کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن جماعتیں اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کے لیے اداروں کو متنازع بنا رہی ہیں، لیکن حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

News Code 1903210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =