یورپین یونین اور برطانیہ کے درمیان نئے مذاکرات

یورپین یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزیٹ کے بعد نئے معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپین یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزیٹ کے بعد نئے معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ یہ یورپین دارالحکومت برسلز میں جاری مذاکرات کا 9نواں دور ہے۔

اطلاعات کے مطابق اجلاس کے پہلے روز اس حوالے سے کوئی خاص پیش رفت سامنے نہیں آسکی ہے، ان مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان جو موضوعات گفتگو کا حصہ ہیں ان میں ایک دوسرے کے علاقوں میں موجود شہریوں کا مستقبل، مختلف سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کے طریقہ کار، باہمی تجارت، آمدورفت کے اصول اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔ پیر کے روز شروع ہونے والے مذاکرات کا یہ دور جمعرات تک جاری رہے گا۔ 

یاد رہے کہ 2019ء کے اختتام پر بریگزیٹ کے بعد سے شروع ہونے والے تعلقات کے عبوری دور کا عرصہ ایک سال مقرر کیا گیا تھا جو اس سال دسمبر میں ختم ہوجائے گا۔  یورپین یونین نے ستمبر کے اختتام تک اس کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کی تھی لیکن بوجوہ یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ 

News Code 1903205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =