امریکہ ڈرپوک ، بزدل اور وحشی ہے / ایرانی قوم گھٹنے نہیں ٹیکےگي

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بزدل اور وحشی ہیں ،ایرانی قوم گھٹنے نہیں ٹیکے گي۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بزدل اور وحشی ہیں ،ایرانی قوم گھٹنے نہیں ٹیکے گي۔

ایرانی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہداء ، شہدائے دفاع مقدس، ایٹمی شہداء ، شہدائے مدافع حرم ، شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شہداء سبھی امریکہ کی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں ۔

محمد جواد ظریف نے شہداء کے اہلخانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے فرزند حضرت امام حسین علیہ السلام کی محبت اور عشق میں شہید ہوئے ہیں۔ ہم حضرت امام حسین (ع) اور ان کے باوفا ساتھیوں کی خدمت میں سلام پیش کرتے ہیں۔ شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں اور شہداء کے اہلخانہ ملک اور قوم کی عزت ہیں۔

News Code 1903194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =