مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ 3روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ عبداللّٰہ عبداللّٰہ کے ہمراہ اسلام آباد آنے والے وفد میں افغان مفاہمتی کونسل کے اہم ارکان بھی شامل ہیں۔ عبداللّٰہ عبداللّٰہ کا بحیثیت چیئرمین افغان مصالحتی کونسل کے یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
قومی مفاہمت کی ہائی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر عبداﷲ کا مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔ عبداللّٰہ عبداللّٰہ وزیراعظم عمران خان اور صدرِ مملکت عارف علوی سے ملاقاتیں کریں گے۔
ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوردیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ عبداللّٰہ عبداللّٰہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب بھی کریں گے۔
آپ کا تبصرہ