چین میں کوئلے کی کان دبنے سے 16 کان کن ہلاک

چین کے شہر چونگ چنگ میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 16 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے چین میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 16 کان کن ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے سے ایک کان کن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جب کہ 16 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاکتیں کاربن مونوآکسائیڈ کا لیول بڑھنے کی وجہ سے ہوئیں۔ کوئلے کی یہ کان سرکاری ادارے کی ملکیت تھی تاہم چین میں دیگر کانوں کی طرح اس کان میں بھی سیفٹی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے اور قریبی علاقے میں طبی سہولیات بھی میسر نہیں تھیں۔

News Code 1903185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha