افغانستان میں 35 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں میں 35 طالبان ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں میں 35 طالبان ہلاک ہوگئے۔  افغانستان کے صوبوں غزنی، زابل اور سمنگان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور طالبان دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 35 طالبان دہشتگرد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

 اطلاعات کے مطابق غزنی میں طالبان دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دوطرفہ فائرنگ کے دوران 6 طالبان دہشتگرد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

ادھر صوبے زابل میں افغان فضائیہ نے طالبان دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال گاڑیاں، اسلحہ ڈپو اور موٹرسائیکل بھی تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب صوبے سمنگان کے شمالی علاقے میں طالبان دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، اس جھڑپ میں 14 طالبان دہشتگرد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

News Code 1903184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =