اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی بھارت پر کڑی تنقید

جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھارت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھارت پر کڑی تنقید کی گئی اور گھناؤنے جرائم میں ملوث فوجیوں کے خلاف انضباطی کارروائی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے پر زور دیا گیا۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارت شدید تنقید کا نشانہ بنا رہا جہاں گذشتہ روز ہونے والے مباحثے کے دوران بین الاقوامی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بی جے پی کی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کونسل پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی حکومت پر زور دیں کہ وہ ان قابض فوجیوں کے خلاف کارروائی کرے جو مقبوضہ خطے میں گھناؤنے جرائم میں ملوث ہیں۔

News Code 1903176

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =